کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
Web Desk
28 October 2026
فن لینڈ کی یونیورسٹی آف اولو میں کی جانے والی ایک نئی سائنسی تحقیق میں روزانہ کافی کے استعمال، جسمانی چربی، پٹھوں اور میٹابولزم کے درمیان مثبت تعلق کا انکشاف ہوا ہے۔ 46 سال کی عمر کے 2264 افراد پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ زیادہ کافی پینے والے افراد میں مجموعی جسمانی چربی اور اندرونی اعضا کے گرد چربی کا تناسب کم، جبکہ اسکیلیٹل مسلز کی مقدار زیادہ تھی۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ زیادہ کافی پینے والے افراد کے خون میں تین اہم امینو ایسڈز کی سطح کم تھی، جس کا تعلق انسولین کی حساسیت میں بہتری اور ٹائپ ٹو ذیابیطس کے خطرے میں کمی سے ہے۔ تاہم، محققین نے وضاحت کی ہے کہ نتائج کافی کے استعمال اور میٹابولک صحت کے درمیان تعلق کی نشاندہی کرتے ہیں لیکن یہ براہِ راست چربی جلانے کی حتمی دلیل نہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026