اسرائیلی انتخابات: ابتدائی نتائج میں نیتن یاہو اتحاد کی برتری، اکثریت سے دور
Web Desk
28 October 2026
اسرائیل میں ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی غیر حتمی نتائج کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اتحاد کو برتری تو حاصل ہو گئی ہے، تاہم وہ پارلیمنٹ میں حکومت قائم کرنے کے لیے درکار مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں دکھائی دے رہے۔
اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں ووٹوں کی گنتی کا عمل تاحال جاری ہے اور اب تک 27 لاکھ سے زائد یعنی مجموعی ڈالے گئے ووٹوں کے تقریباً 57 فیصد کی گنتی مکمل کی جا چکی ہے۔ سامنے آنے والے ابتدائی نتائج کے مطابق نیتن یاہو کے حامی اتحاد کو پارلیمنٹ میں 56 نشستوں پر برتری حاصل ہے، جبکہ ان کے مقابلے میں اپوزیشن کے آئزن کوٹ اتحاد کو 49 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق نیتن یاہو کی اپنی جماعت اس اتحاد سے الگ ہو کر 28 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ اپوزیشن کی جماعت ’یاشر‘ اکیلے 21 نشستوں پر برتری رکھتی ہے، اس کے علاوہ مختلف اسرائیلی عرب سیاسی جماعتیں بھی اب تک 15 نشستوں پر آگے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ یعنی ’کُنیسٹ‘ (Knesset) میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو حکومت بنانے کے لیے کل 120 میں سے کم از کم 61 نشستیں حاصل کرنا لازمی ہوتی ہیں، تاہم موجودہ ابتدائی نتائج کے تحت نہ تو نیتن یاہو کا اتحاد اور نہ ہی اپوزیشن کا آئزن کوٹ اتحاد مطلوبہ اکثریت کے ہندسے تک پہنچ سکا ہے۔ انتخابی حکام کا کہنا ہے کہ یہ نتائج فی الحال ووٹوں کی جاری گنتی پر مبنی ہیں، اور تمام بیلٹس کی گنتی مکمل ہونے کے بعد حتمی نتائج میں نشستوں کی تعداد میں ردوبدل متوقع ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026