LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی نیٹو رکن ممالک میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے تحفظ کے لیے تعاون پر غور دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت صرف 4 فیصد رہ گئی

انگلینڈ سے شکست کے بعد قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر پہنچ گئی

Web Desk

22 August 2026

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ (ہیڈنگلے) میں اننگز اور 103 رنز کی ناکامی کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) کے پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز سے بھی نیچے آخری نمبر پر چلی گئی ہے۔ قومی ٹیم کا پوائنٹ فیصد کم ہو کر 19.05 رہ گیا ہے۔ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرنے کے بعد انگلینڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے۔

برطانوی میڈیا نے دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے گزشتہ 50 برسوں کی کمزور ترین ٹیم قرار دیا ہے۔ برطانوی صحافیوں کے مطابق پاکستانی فاسٹ باؤلنگ میں وہ پرانی رفتار اور معیار نظر نہیں آ رہا، جبکہ خراب فیلڈنگ اور بیٹنگ لائن میں تسلسل کے فقدان کے باعث انگلش بیٹرز نے آسان رنز بنائے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 27 اگست سے لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا جائے گا۔