پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
Web Desk
21 August 2026
گلگت/اسلام آباد: پاکستان کی معروف نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسماء مشتاق قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی (Spantik Peak) کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئی ہیں۔
7 فروری 1992ء کو پیدا ہونے والی اسماء مشتاق کو مہم جوئی، پہاڑوں کی سیر اور قدرتی مناظر کی عکاسی کے باعث کوہ پیمائی کی کمیونٹی اور سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جاتا تھا۔ وہ حال ہی میں قراقرم کی اس دشوار گزار چوٹی کو سر کرنے کی مہم میں شامل ہوئی تھیں۔
رپورٹس کے مطابق، اسماء مشتاق نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ کامیابی سے اسپانٹک چوٹی پر پاکستان کا پرچم لہرایا، اور اس وقت تک ان کی صحت بالکل ٹھیک تھی۔ تاہم، چوٹی سے نیچے واپسی (Descent) کے دوران انہیں شدید ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس (High Altitude Sickness) کا سامنا کرنا پڑا۔ گائیڈ کی جانب سے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
کوہ پیمائی اور سیاحتی تنظیم ‘قراقرم کالنگ ٹریکس’ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسماء مشتاق کی میت کی بحفاظت واپسی اور ریسکیو انتظامات کے لیے متعلقہ سرکاری و انتظامی حکام سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اسماء مشتاق کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین، کوہ پیماؤں اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
15 October 2026
پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
14 October 2026
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026