LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل شفاف انتخابات تک بڑی آئینی تبدیلی قبول نہیں: سلمان اکرم راجہ سفارتی وفد کا این ڈی ایم اے کا دورہ، جدید ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو سراہا فیک نیوز کی روک تھام ناگزیر، صحافت ذمہ دارانہ پیشہ ہے: عظمیٰ بخاری وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ PMDC کا ایم ڈی کیٹ امتحانات کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان، ٹیسٹ اب 20 ستمبر کو ہو گا راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 6 کیسز سامنے آ گئے، 67 ہزار سے زائد لاروا تلف، ہیلتھ اتھارٹی کی رپورٹ جاری ہم افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، افغان طالبان کو پاکستان یا دہشت گردوں میں سے ایک کو چننا ہوگا: دفترِ خارجہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تاثر کی تردید,اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پیش پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا حافظ نعیم الرحمن کی 7 اگست کو ملک گیر احتجاج کی اپیل براڈ پیک حادثہ: جاں بحق ہونے والے پانچ غیرملکی کوہ پیماؤں کی میتیں سکردو پہنچا دی گئیں پاکستان جلد یوریشین اکنامک یونین کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کرے گا، فیصل نیاز ترمذی ٹرمپ نے امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کی خبروں کو مسترد کر دیا

امریکا: پیدائش سے پہلے بچے کی کامیاب سرجری، نقص رحمِ مادر میں ہی درست کر دیا گیا

Web Desk

5 August 2026

برطانوی ڈاکٹروں اور امریکی طبی ماہرین نے طب کی دنیا میں ایک زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے رحمِ مادر میں موجود بچے کی جدید سرجری کے ذریعے ایک انتہائی سنگین پیدائشی نقص کامیابی سے درست کر دیا ہے۔ 29 سالہ مائزی سیویج (Maizie Savage) کی حمل کے 26 ویں ہفتے میں امریکہ میں یہ پیچیدہ سرجری کی گئی، جن کا بیٹا ‘تھیو’ (Theo) پیدائش سے قبل ‘گیسٹروشیسس’ نامی نایاب حالت میں مبتلا تھا جس میں ناف کی نامکمل تشکیل کے باعث آنتیں پیٹ سے باہر نشوونما پانے لگتی ہیں۔ ماہرین نے سرجری کے دوران انتہائی مہارت سے بچے کی آنتوں کو دوبارہ پیٹ کے اندر منتقل کیا، جس کے بعد بچہ مکمل صحت مند حالت میں پیدا ہوا اور اب 05 ماہ کا ہو کر معمول کی نشوونما پا رہا ہے۔ تھیو اس منفرد عالمی کلینیکل ٹرائل کا فائدہ اٹھانے والا دنیا کا صرف 03 واں بچہ بن گیا ہے، جبکہ اس کے پیشے کے لحاظ سے استاد والدین نے طبی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بچے کو ایک ’معجزہ‘ قرار دیا ہے۔