LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات ایرانی فوج مکمل طور پر چوکس، فضائی دفاعی صلاحیتیں مزید بہتر بنا رہے ہیں: علی رضا الہامی ایران جنگ: دبئی ایئرپورٹ پر مسافروں کی آمد میں ایک تہائی کمی نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات

پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز ٹریڈ ونڈو کھل گئی

Web Desk

13 March 2026

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ٹریڈ ونڈو کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، جو 18 مارچ تک کھلی رہے گی۔ اس مدت کے دوران تمام فرنچائزز لیگ کے مقررہ قواعد اور تنخواہ کی حد (سیلری کیپ) کے اندر رہتے ہوئے کھلاڑیوں کا تبادلہ یا خرید و فروخت کر سکیں گی۔ پی سی بی کے قوانین کے مطابق دو فرنچائزز آپس میں کھلاڑی تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ بقیہ بجٹ سے طے شدہ رقم کے عوض بھی کسی کھلاڑی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا سکتی ہیں، تاہم ہر ٹریڈ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی حتمی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس بار ملتان سلطانز کے حصول کے حوالے سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر، دیگر ٹیموں کی رضامندی سے سلطانز کو سیلری کیپ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی اضافی رعایت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملتان سلطانز کو 22 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ منتخب کرنے کی اجازت بھی ہوگی، جبکہ دیگر ٹیموں کے لیے اسکواڈ کی حد کم رکھی گئی ہے، تاہم میچ ڈے پر تمام ٹیمیں 20 پلیئرز تک ہی محدود رہیں گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں پہلی بار 8 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی اور ٹورنامنٹ کے مقابلے 26 مارچ سے 3 مئی تک ملک کے 6 مختلف شہروں میں منعقد کیے جائیں گے۔