پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
Web Desk
26 August 2026
اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین (MWM) کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے پمز ہسپتال کے این آئی سی یو (NICU) میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور اسے حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا شاخسانہ قرار دیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے جذباتی انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں کی روحیں آج سوال کر رہی ہیں کہ انہیں کس جرم کی سزا دی گئی۔ لوہے کی چیزیں جل کر راکھ ہو گئیں، تو ان معصوم بچوں کے نازک جسموں اور ان کی ماؤں کے دلوں پر کیا گزری ہوگی؟ انہوں نے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محض ایک ہیلتھ سیکریٹری کو ہٹانے سے حکمران اپنی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب سرکاری ہسپتالوں کا یہ حال ہوگا تو غریب عوام کہاں جائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے افراد کے پاس باہر جا کر علاج کروانے کے وسائل ہیں، لیکن غریب ماؤں سے ان کی سالوں کی دعاؤں کے بعد ملنے والی اولاد چھین لی گئی۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ تعلیم، صحت اور تمام بنیادی ادارے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محض ایک دو افسران کی معطلی کے بجائے پوری وفاقی کابینہ کو فوری طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دینا چاہیے۔
متعلقہ عنوانات
کے پی کا بُرا حال، پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ میں مصروف ہے: علی شاہ باچا
8 October 2026
لانگ مارچ کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال، سہیل آفریدی سے جواب طلب
8 October 2026
منشیات و اسلحہ برآمدگی کیس، عدالت کا انمول عرف پنکی کو پیش کرنے کا حکم
8 October 2026
پاک فوج کا اہم اقدام، استور سے سکردو تک 66 کلومیٹر روڈ ٹریک مکمل
8 October 2026
چھوٹی و درمیانی صنعتوں کیلئے طویل المدتی قرض کی شرح سالانہ 2 فیصد کرنے کا مطالبہ
8 October 2026
انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ: پاکستان کی جیلوں میں گنجائش سے 160 فیصد زائد قیدی، 75 فیصد زیرِ سماعت
8 October 2026
وزیرِخارجہ سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
8 October 2026
شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور
8 October 2026