قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
Web Desk
26 August 2026
دبئی: ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، جہاں قومی کھلاڑیوں کو پہلے دن مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ویمن ٹیم اپنے دورے کے دوسرے دن سے باقاعدہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا ویمنز ایشیا کپ کی ٹرافی کی پروقار رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی، جس میں تمام ٹورنامنٹ کی کپتانیں موجود ہوں گی۔
ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
شائقینِ کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 5 ستمبر کو ہوگا جب پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
7 October 2026
سرکاری حج سکیم دوسری قسط: 22 ہزار 172 عازمین نے ادائیگی مکمل کرلی
7 October 2026
اپوزیشن جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پر مشاورت کا فیصلہ
7 October 2026
مذاکرات کی پیشکش موجود، پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرنا ہو گا: رانا ثناء اللہ
7 October 2026
ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری
7 October 2026