ساؤتھ ایشین گیمز کے شیڈول اور میزبانی کی باضابطہ منظوری
Web Desk
24 August 2026
اسلام آباد میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی زیرِ صدارت ساؤتھ ایشیا اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس میں سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے وفود نے بالمشافہ جبکہ بھارتی وفد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ منظور شدہ شیڈول کے تحت یہ میگا ایونٹ اگلے برس 3 سے 11 اپریل تک اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں 4,200 سے زائد ایتھلیٹس اور آفیشلز حصہ لیں گے۔ ایونٹ میں مردوں کے 28 اور خواتین کے 25 کھیلوں میں مجموعی طور پر 346 گولڈ میڈلز کے مقابلے ہوں گے۔ صدر پی او اے کے مطابق حکومتِ پاکستان اس ایونٹ کے لیے بھرپور تعاون کر رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف گیمز کے لیے فنڈز کی منظوری پہلے ہی دے چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026