اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
Web Desk
26 August 2026
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کو انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کو 9 ماہ اس لیے اپنی کوکھ میں نہیں پالتی ہیں کہ کسی انتظامی غفلت کے نتیجے میں وہ دنیا میں آتے ہی زندہ جل جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم بچوں کے دنیا میں آتے ہی ان کی زندگی اور امیدوں کے چراغ گل کر دیے گئے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ اپنے لختِ جگر کو کھونے والے بے بس باپ اور غمزدہ خاندان آج انصاف کا تقاضا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس دلخراش واقعے کی شفاف تحقیقات کے ذریعے فوری طور پر ذمہ داری کا تعین کیا جائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026