LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

ہسپتال واقعہ: حافظ نعیم نے حکومتی گڈ گورننس کے دعووں پر سوالات اٹھا دیے

Web Desk

26 August 2026

اسلام آباد: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پمز ہسپتال میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے دلخراش واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کارکردگی اور گڈ گورننس کے دعووں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا سسک سسک کر جاں بحق ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے اور متاثرہ والدین کے لیے یہ واقعہ کسی قیامت سے کم نہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے سوال اٹھایا کہ جب حادثہ پیش آیا تو ہسپتال انتظامیہ اور عملہ کہاں غائب تھا؟ انہوں نے کہا کہ جو حکمران وفاقی دارالحکومت کے ایک ہسپتال کا نظام نہیں سنبھال سکتے، وہ پورے ملک کی باگ ڈور کیسے چلا سکتے ہیں؟ انہوں نے پی ڈی ایم اور اس کی اتحادی جماعتوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ صحت، تعلیم، معیشت اور امن و امان جیسے تمام بنیادی شعبوں میں موجودہ اور ماضی کے حکمران مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، غفلت کے ذمہ دار عناصر کا فوری تعین کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی کی جائے۔