LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا

پمز واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہو گی، خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں: مصطفیٰ کمال

Web Desk

26 August 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے پمز ہسپتال (PIMS) پہنچ کر آتشزدگی کے دلخراش واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور جاں بحق بچوں کے لواحقین سے ملاقات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے تصدیق کی کہ واقعے میں 14 بچے شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے سب سے پہلے خود کو احتساب کے لیے پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی اپنی بھی غلطی ثابت ہوئی تو رعایت نہیں کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثہ صبح 6 بج کر 38 منٹ پر پیش آیا، جہاں ابتدائی شواہد کے مطابق اے سی سے شعلہ نکلا اور آگ وارڈ میں موجود آکسیجن لائنوں کی وجہ سے تیزی سے پھیل گئی۔

استعفے سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم ان کے باس ہیں اور کسی کو عہدے سے ہٹانے یا معطل کرنے کا تمام تر اختیار وزیراعظم شہباز شریف کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ 2 سے 3 دن کے اندر سامنے آ جائے گی جسے عوام اور میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کی میڈیا ٹاک کے دوران جاں بحق بچوں کے شدید غم و غصے میں مبتلا لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ اور حکومت کے خلاف زبردست احتجاج اور نعرے بازی کی اور واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔