ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
Web Desk
24 August 2026
ایتھوپیا کے نامور ایتھلیٹ یومیف کیجیلچا نے بوئنس آئرس میں منعقدہ ہاف میراتھن ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 56 منٹ اور 51 سیکنڈز کے ریکارڈ وقت کے ساتھ فتح حاصل کی اور عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔ 29 سالہ ایتھلیٹ نے اس سے قبل 2024 میں ویلنسیا ہاف میراتھن 57 منٹ اور 30 سیکنڈز میں جیت کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جسے رواں سال مارچ میں یوگینڈا کے جیکب کپلیمو نے توڑ دیا تھا۔ تاہم یومیف کیجیلچا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے یہ اعزاز دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب خواتین کے ایونٹ میں بھی ایتھوپیا کی فوٹین ٹیسفے نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹے 3 منٹ اور 57 سیکنڈز میں طے کر کے ریس اپنے نام کی۔
متعلقہ عنوانات
فرنچائزز کا مقامی کرکٹرز پر اعتماد، آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں محمد وسیم بدستور مہنگے ترین کھلاڑی
14 October 2026
پریزیڈنٹ ٹرافی: پشاور اور ایبٹ آباد میں شیڈول میچز لاہور، شیخوپورہ منتقل
12 October 2026
پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی 20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
12 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کیریئر کے 1000 گولز کے قریب، تعداد 980 ہو گئی
11 October 2026
کرسٹیانو رونالڈو کے مسائل میں اضافہ، ایک اور بڑا الزام عائد!
11 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
10 October 2026
پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونیئر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا
10 October 2026
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026