نئی نسل کی کردار سازی سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات کے مطابق کرنا ہوگی: وزیراعظم
Web Desk
26 August 2026
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کی ضامن نئی نسل کے اخلاق اور کردار کی تعمیر نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی روشنی میں کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ربیع الاول کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ ہمارے لیے عقل، حکمت، صبر، برداشت اور دوراندیشی کا کامل نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ طائف صبر و برداشت کا اعلیٰ ترین درس دیتا ہے جبکہ صلح حدیبیہ سے ہمیں حکمت اور دوراندیشی کی رہنمائی ملتی ہے۔ اسی طرح خطبہ حجۃ الوداع مساوات اور بنیادی انسانی حقوق کا اولین منشور ہے۔
وزیراعظم نے امت مسلمہ کے اتحاد اور یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام چیلنجز کا مقابلہ متحد ہو کر ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن و جنگ بندی کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں کا ذکر کیا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کلیدی و فعال کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
شہباز شریف نے پاکستان کے سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مضبوط برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر مسلم ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس میں نمایاں خدمات پر علماء، سکالرز اور نعت خواں حضرات کو مبارکباد بھی پیش کی۔
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026