LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار ایرانی وزیر داخلہ کی قطری امیر سے ملاقات، علاقائی امور پر تعمیری بات چیت صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، ملکی سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ پر تبادلہ خیال روس یوکرین پر بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے، زیلنسکی کا دعویٰ لیتھوانیا میں جوہری ہتھیاروں کی ممکنہ تعیناتی پر روس جوابی اقدامات کرے گا، کریملن آبنائے ہرمز کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی سوشل میڈیا پوسٹس نہیں کریں گی، ایرانی ڈپٹی سپیکر شامی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو

اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات

Web Desk

26 August 2026

لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مارلبورو ہاؤس لندن میں کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شرلی بوچوے سے اہم ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کی ترقی، موسمیاتی تبدیلیوں، آفات سے نمٹنے، تجارت اور مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کی سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کامن ویلتھ کے ایجنڈے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے رکن ممالک کے درمیان تجارت، معاشی ترقی اور بینکاری تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے اسلام آباد میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے تحت ‘کامن ویلتھ ڈیزاسٹر ریزیلینس ہب’ قائم کرنے کی پیشکش کی تاکہ رکن ممالک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے تجربات سے مستفید ہو سکیں۔ سیکریٹری جنرل نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں نوجوانوں کی ترقی اور پاکستان کی کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز میٹنگ کی مشترکہ صدارت کے تحت نوجوانوں سے متعلق سرگرمیوں کو وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان امن و تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار سے آگاہ کیا۔ شرلی بوچوے نے علاقائی امن کے قیام اور تباہ کن تنازع سے بچنے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراھا اور مبارکباد پیش کی۔