پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
Web Desk
26 August 2026
اسلام آباد: پمز ہسپتال (PIMS) کے این آئی سی یو (NICU) میں پیش آنے والے دلخراش آتشزدگی کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ انتظامیہ نے تیار کر لی ہے، جس میں حادثے کی بنیادی وجوہات اور بچوں کی اموات کا سبب سامنے آ گیا ہے۔
پمز انتظامیہ کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق سانحہ انکیوبیٹر کے ساتھ آکسیجن کی مقدار بتانے والے نیبولائزر کے اچانک پھٹنے سے پیش آیا۔ نیبولائزر کے پھٹتے ہی وہاں موجود آکسیجن کی مقدار نے فوری طور پر آگ پکڑ لی، جو شروع میں کم تھی لیکن آکسیجن کی موجودگی کے باعث نہایت تیزی سے پھیل گئی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آگ لگنے سے شدید دھواں پیدا ہوا جو آکسیجن اور وینٹی لیٹر پائپوں کے ذریعے معصوم بچوں کے سانس کے نظام میں داخل ہو گیا۔
ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ این آئی سی یو میں موجود معصوم بچوں کی اموات آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونے، دم گھٹنے اور جسمانی طور پر جھلسنے کی وجہ سے ہوئیں۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تمام تفصیلات اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہیں تاکہ حتمی ذمہ داری کا تعین کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
آبنائے ہرمز پر امریکی جواب زیر غور، حتمی مؤقف سفارتی چینلز سے دیا جائے گا: کاظم غریب آبادی
4 October 2026
یمن میں حوثیوں کے خلاف ملک گیر فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان
4 October 2026
پاکستان اور افغان وفود ماسکو فارمیٹ اجلاس میں ایک میز پر بیٹھیں گے
4 October 2026
بانی کے علاج اور کے پی سیکیورٹی پالیسی پر ڈیڈلاک، آئین کی بحالی تک تحریک جاری رہے گی: عامر ڈوگر
4 October 2026
بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہ ملنا مذاکرات کی ناکامی کا سبب بنا، صرف طاقت سے دہشت گردی ختم نہیں ہو سکتی: پی ٹی آئی
4 October 2026
صومالیہ بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی کراچی منتقل، تھرڈ انجینئر کی نمازِ جنازہ ادا
4 October 2026
محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ
4 October 2026
ایران نے امریکی تجاویز کا جواب دے دیا، پابندیاں ختم کرنا ہوں گی: اسماعیل بقائی
4 October 2026