علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نئے امیگریشن کاؤنٹرز فعال
Web Desk
26 August 2026
لاہور: علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت اور امیگریشن کے عمل کو تیز تر بنانے کے لیے نیا امیگریشن ایریا اور نئے کاؤنٹرز مکمل طور پر فعال کر دیے گئے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی نے ایئرپورٹ مینیجر اور ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر کے ہمراہ نئے امیگریشن ایریا کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے بعد وزیر داخلہ نے پورے ایریا کا تفصیلی دورہ کیا، کاؤنٹرز کے انتظامات اور مسافروں کی پروسیسنگ کے نظام کا جائزہ لیا۔
محسن نقوی نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) اور لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امیگریشن ایریا کے اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مسافروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ انہیں قطاروں میں طویل انتظار نہ کرنا پڑے۔
ایئرپورٹ انتظامیہ اور پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق نئے کاؤنٹرز کے قیام سے فلائٹس کی آمد و رفت کے وقت مسافروں کی پروسیسنگ کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا اور بڑھتے ہوئے مسافر ٹریفک کو منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ عنوانات
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل اور ابہا کے ائیرپورٹ کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے: حوثی ملیشیا
7 October 2026
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026