اسحاق ڈار کی لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات
Web Desk
26 August 2026
لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستان نژاد برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں پاک برطانیہ تعلقات، مسئلہ کشمیر، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاک برطانیہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کی مسلسل حمایت اور اہم کردار کی تعریف کی۔ ملاقات میں برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے حل اور امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے ارکانِ پارلیمنٹ کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن کی خاطر اسلام آباد ایم او یو (Islamabad MoU) پر تمام فریقین کا مؤثر عمل درآمد ضروری ہے۔ انہوں نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو مکمل طور پر دفاعی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اس کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے حال ہی میں منعقدہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر نائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
دبئی: بیوٹی ورلڈ مڈل ایسٹ 2026ء کی نمائش میں پاکستان پویلین کا افتتاح
7 October 2026
امریکا کا کرس مرفی کو العدید ایئربیس تک رسائی دینے سے انکار
7 October 2026
آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے: ایرانی فوج کا پھر دعویٰ
7 October 2026
فیئر فورڈ ایئربیس سے برطانوی نوجوان گرفتار
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
روس کا ایران کو ایک ارب ڈالر قرض فراہم کرنے کا اعلان
7 October 2026
کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے رواں ماہ ترکیہ کا دورہ کریں گے
7 October 2026
سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار
7 October 2026