برطانیہ میں موجود ڈاکٹر روبوٹ کے ذریعے 1500 میل دور موجود مریض کا کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب
Web Desk
6 March 2026
طبی دنیا میں ایک حیران کن پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں لندن میں موجود سرجن نے جبرالٹر میں موجود مریض کا دور بیٹھ کر کامیاب آپریشن کر دیا۔
یہ منفرد سرجری جدید روبوٹک ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن بنائی گئی جس کے ذریعے مثانے کے کینسر میں مبتلا 62 سالہ مریض کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
جبرالٹر کے سینٹ برنارڈ اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں چار بازوؤں والے جدید روبوٹ کا استعمال کیا گیا جس میں ایک تھری ڈی کیمرا بھی نصب تھا۔
اس آپریشن کی نگرانی لندن کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں موجود معروف سرجن پروفیسر پروکر ڈسگپتا نے کی، جو لندن کلینک روبوٹک سینٹر آف ایکسیلینس کے سربراہ ہیں۔
پروفیسر پروکر نے لندن میں موجود کنسول کے ذریعے ٹوومائی روبوٹک سسٹم کو ہدایات دیں، جسے مائیکرو پورٹ کمپنی نے تیار کیا ہے۔ روبوٹ نے سرجن کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مریض کے جسم سے متاثرہ مثانہ نکال دیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ لندن سے بھیجی جانے والی ہدایات صرف 0.06 سیکنڈ میں جبرالٹر میں موجود روبوٹ تک پہنچ رہی تھیں۔ آپریشن کے بعد مریض کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔
مریض کا کہنا تھا کہ اگر یہ جدید طریقہ استعمال نہ کیا جاتا تو اسے آپریشن کے لیے لندن جانا پڑتا اور وہاں اسپتال کی لمبی ویٹنگ لسٹ میں کئی ہفتے انتظار کرنا پڑتا۔
پروفیسر پروکر ڈسگپتا کے مطابق یہ کامیاب سرجری طبی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے اور مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے مختلف حصوں میں موجود مریضوں کا علاج آسان ہو سکے گا۔
اس سرجری کے دوران لندن میں موجود کنسول کو فائبر آپٹک نیٹ ورک سے منسلک کیا گیا تھا جبکہ بیک اپ کے طور پر 5G کنکشن بھی تیار رکھا گیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
پانچ غباروں کو طویل مدت تک ہوا میں اچھالنے کا انوکھا ریکارڈ
29 April 2026
بھارت، 19 ہزار روپے کیلئے قبر کھود دی، بھائی بہن کا ڈھانچہ لے کر بینک پہنچ گیا
29 April 2026
وادی کیلاش: موت پر خوشی کا جشن منانے کی منفرد روایت قائم
29 April 2026
امریکا میں پکڑا جانے والا نایاب دو رنگی لابسٹر
28 April 2026
فلٹر لگی تصاویر نے لاپتہ خاتون کی تلاش مشکل بنادی
28 April 2026
لاہور میں تیار ’سپر کمپیوٹر‘ 94 کروڑ میں نیلامی کیلیے پیش
27 April 2026
چین میں 14 سالہ لڑکے کا حیران کن کارنامہ
27 April 2026
امریکا میں خاتون نے معمر ترین یونی سائیکل سوار کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
27 April 2026