LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت اسلام آباد ہائیکورٹ: جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی، اہلخانہ سے ملاقات اور بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستیں قابلِ سماعت قرار عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ یورپی یونین واشنگٹن کے غیر قانونی اقدامات میں شریک بن چکی ہے: اسماعیل بقائی ایران تیل و گیس کی ترسیل میں خلل ڈالنے کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے: جے ڈی وینس آبنائے ہرمز سے گزرنے والے سعودی آئل ٹینکر کو روک لیا گیا: ایرانی میڈیا وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت کے اجلاس میں شرکت

بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر کی ملاقات

Web Desk

29 April 2026

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ازبکستان کے نووئی ریجن کے گورنر نورمت تورسونوف نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں مشترکہ شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وسطی ایشیا کو پاکستان سے جوڑنے والی تجارتی راہداری پورے خطے کی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ ازبک گورنر نے پاکستان کو ایک بہترین دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے مواقعوں میں اضافے سے دونوں ملکوں سمیت پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر توختائیف اور ڈپٹی گورنر البیک غفاروف بھی شامل تھے۔