LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
سہیل آفریدی، مینا خان سمیت 4 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص سے بینائی کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے: گورنر سندھ لوڈشیڈنگ کیس: لاہور ہائیکورٹ نے 15 ستمبر کو جواب طلب کرلیا پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے

امریکا میں خاتون نے معمر ترین یونی سائیکل سوار کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Web Desk

27 April 2026

امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک معمر خاتون، جو ’یونی سائیکل گرینی‘ کے نام سے مشہور ہیں، نے معمر ترین یونی سائیکل سوار (خاتون) کا گینیز ورلڈ ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا ہے۔کیلیفورنیا کی رہائشی لِنڈا جیریٹ نے یہ سنگِ میل 69 سال اور 189 دن کی عمر میں عبور کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے کسی اور کا نہیں بلکہ اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے جنوری 2023 میں 66 سال کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا، تاہم دسمبر 2025 میں ’دی نٹ کریکر‘ نامی شو میں پرفارم کر کے انہوں نے اس ریکارڈ کو مزید بہتر بنا دیا لِنڈا جیریٹ کے فن کی تاریخ کافی پرانی ہے:وہ محض 10 سال کی عمر سے ایک پہیے والی سائیکل (یونی سائیکل) چلا رہی ہیں۔

انہوں نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ‘فلائنگ سرکس’ سے اپنے سفر کا آغاز کیا۔بعد ازاں، انہوں نے سرکس میں پیشہ ورانہ کیریئر بنایا اور ہالی ووڈ میں بطور ‘اسٹنٹ پرفارمر’ بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے لِنڈا کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی مختلف تقریبات میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ انہوں نے یونی سائیکل سیکھنے کے خواہش مند افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اس کھیل کا آغاز چھوٹی عمر سے کریں اور مسلسل مشق جاری رکھیں، کیونکہ مستقل مزاجی ہی کامیابی کی کنجی ہے۔لِنڈا جیریٹ کی یہ کامیابی ثابت کرتی ہے کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے اور اگر جنون جوان ہو تو کسی بھی عمر میں عالمی ریکارڈ قائم کیا جا سکتا ہے۔