پاکستان میں کرپشن بارے آئی ایم ایف رپورٹ معتصب، نامناسب ہے: چیئرمین نیب
Web Desk
29 April 2026
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے آئی ایم ایف کی کرپشن سے متعلق رپورٹ کو متعصب اور نامناسب قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایک ایسا “ٹرائیکا” بنا رکھا ہے جو مخصوص ممالک کے خلاف منفی ماحول پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ کا ڈیٹا درست نہیں ہے، کیونکہ نیب نے 2026 کی پہلی سہ ماہی میں 2.962 ٹریلین روپے کی ریکارڈ ریکوری کی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 33 گنا زیادہ ہے۔ نیب حکام کے مطابق، اس مجموعی ریکوری میں 2950 ارب روپے سے زائد مالیت کی زمین واگزار کروائی گئی جبکہ پلی بارگین اور جرمانوں کی مد میں 11 ارب روپے سے زائد کی براہِ راست ریکوری بھی شامل ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی میڈیا مولانا فضل الرحمان کے بیان کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہا ہے،طارق فضل چوہدری
16 July 2026
مراکش کے امریکی صدر کے حمایت یافتہ غزہ بورڈ آف پیس کے معاہدے پر دستخط
16 July 2026
ایرانی چیمبر کا صدر مسعود پزشکیان سے باضابطہ ملک میں جنگی حالت کا اعلان کرنے کا مطالبہ
16 July 2026
سعودی شہر ریاض میں گیس سلینڈر کا دھماکا، 6 پاکستانی جاں بحق
16 July 2026
تہران اور واشنگٹن میں سخت گیر عناصر جنگ کو آگے بڑھا رہے ہیں: عرب میڈیا
16 July 2026
امریکی ایوان نمائندگان میں اسرائیلی فوجی امداد روکنے کی تجویز مسترد
16 July 2026
دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کا مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں پہنچنے پر بھرپور جشن
16 July 2026
جیرڈ کشنر، سٹیو وٹکوف مذاکرات میں مالی فائدے اٹھاتے رہے: جے ڈی وینس کو خفیہ پیغام موصول
16 July 2026