پانچ غباروں کو طویل مدت تک ہوا میں اچھالنے کا انوکھا ریکارڈ
Web Desk
29 April 2026
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے نامور ریکارڈ ہولڈر ڈیوڈ رش نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا لوہا منواتے ہوئے 5 غباروں کو طویل ترین وقت تک ہوا میں رکھنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس بار انہوں نے اپنے نئے ساتھی ایلکس گوش کے ساتھ مل کر بوئس کے ایک ریکٹ بال کورٹ میں یہ چیلنج مکمل کیا۔ ڈیوڈ رش کے مطابق، ریکارڈ کے دوران ایک موقع پر جب غبارہ زمین کی طرف گرنے والا تھا، تو انہوں نے آخری لمحے میں چھلانگ لگا کر کک کے ذریعے اسے دوبارہ ہوا میں اچھال کر اپنی کوشش کو ناکام ہونے سے بچایا۔ یہ ریکارڈ مجموعی طور پر 16 منٹ اور 25 سیکنڈ تک جاری رہا، جو نیا عالمی ٹائٹل جیتنے کے لیے کافی ثابت ہوا۔
متعلقہ عنوانات
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026