سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا
Web Desk
30 April 2026
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی شدید مندی کا راج رہا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا اور انڈیکس میں 3000 سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 337 پوائنٹس کی سطح پر آگئی۔ گزشتہ روز بھی مارکیٹ 2,588 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ مسلسل گراوٹ کا شکار ہے۔ عالمی سطح پر ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا، جہاں جاپان اور ہانگ کانگ کے انڈیکس میں کمی دیکھی گئی، وہیں چین اور انڈونیشیا کی مارکیٹس میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
31 August 2026
اے آئی اگلے سال ‘سُپر ہیومن’ بن کر انسانوں پر حاوی ہو جائے گی: ایلون مسک
31 August 2026
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
31 August 2026
ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری
31 August 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
31 August 2026
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی
31 August 2026
ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ
31 August 2026
ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل
31 August 2026