LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پی ٹی آئی کے 27 ستمبر احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنچ میں اہم سماعت وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں نئی آٹو پالیسی اور الیکٹرک گاڑیوں کے لیے بڑی مراعات کی منظوری حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ میر رضا کیس: وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجھار جوڈیشل کمیشن میں پیش سیف گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئے اسپورٹس انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا بڑا فیصلہ پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر حل طلب مسئلہ، بھارت حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا: دفتر خارجہ حوثی باغیوں کا سعودیہ کے 3 شہروں پر حملہ، یمنی وزیر دفاع کو یرغمال بنا لیا اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی اور توہینِ عدالت کیس کی سماعت، پارٹی سے موقف طلب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران منفی رجحان برقرار امریکی اڈے پر ایرانی حملے میں 9 جنگی طیارے نشانہ بن گئے بھاری ٹیکس و مارجن وصولی: پانچ روز میں پٹرول 21.88 روپے فی لیٹر مہنگا مڈ ٹرم انتخابات میں کامیابی پر تمام امریکی شہریوں کو 5,000 ڈالر دینے کا اعلان ایران جنگ جنوری 2029ء تک جاری رہنے کا خدشہ ہے: امریکی میڈیا روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات: ڈائریکٹر سی آئی اے کا فعال کردار ادا کرنے کا امکان

وادی کیلاش: موت پر خوشی کا جشن منانے کی منفرد روایت قائم

Web Desk

29 April 2026

چترال کی وادی کیلاش اپنی اس منفرد روایت کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے جہاں موت کو غم کے بجائے خوشی کا موقع سمجھا جاتا ہے۔ کیلاش برادری کا عقیدہ ہے کہ مرنے والا تمام دنیاوی تکالیف سے نجات پا کر اپنے آباؤ اجداد سے ملنے ایک نئی دنیا میں جا رہا ہے، اسی لیے اس کی رخصتی پر تین روز تک رقص، موسیقی اور ڈھول کی تھاپ پر ‘چیک تہوار’ منایا جاتا ہے۔ اس دوران کمیونٹی ہال ‘جستا خان’ میں روایتی رقص ‘پلائے’ پیش کیا جاتا ہے اور 30 سے 40 بکریوں کی قربانی دے کر اجتماعی ضیافت ‘شروگا’ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اگرچہ جدید دور میں اب کھلے تابوتوں کے بجائے تدفین کا رجحان بڑھ رہا ہے، تاہم اب بھی میت کے ساتھ اس کی ذاتی اشیاء رکھی جاتی ہیں تاکہ اس کی زندگی کی عکاسی ہو سکے۔ ماہرین اسے غم اور خوشی کا ایک ایسا منفرد امتزاج قرار دیتے ہیں جو صرف اسی قدیم تہذیب میں دیکھنے کو ملتا ہے۔