آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ: پاکستان ٹیم کو دی جانیوالی غیرمعیاری رہائش کی تحقیقات شروع
Web Desk
17 February 2026
آسٹریلیا میں پرو ہاکی لیگ کے دوران پاکستان ہاکی ٹیم کو مبینہ طور پر غیرمعیاری رہائش فراہم کیے جانے کے معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق Pakistan Sports Board نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے Pakistan Hockey Federation کو ٹیم کو فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرانے کی مد میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم فراہم کی تھی۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ قومی ٹیم کو ہوبارٹ میں گیسٹ ہاؤس میں قیام کرنا پڑا جبکہ سڈنی میں بھی کھلاڑیوں کو ایک رات گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی نوعیت اور فنڈز کے استعمال سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں اور اگر کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں اور رہائش کے انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق تھے۔
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی صورت حال واضح ہو سکے گی کہ آیا فنڈز کے استعمال میں کوئی بے قاعدگی ہوئی یا نہیں۔
متعلقہ عنوانات
سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کا مفاد مقدم ہے: بابر اعظم
27 August 2026
مچل سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
27 August 2026
پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور کا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
27 August 2026
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026
ایتھوپیا کے یومیف کیجیلچا نے ہاف میراتھن کا عالمی ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا
24 August 2026