ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے
Web Desk
27 August 2026
لاہور: واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملکی دریاؤں اور اہم آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور ذخائر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔
ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 59 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں 19 ہزار 300 کیوسک اور ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 56 ہزار 300 کیوسک ہے۔ اس کے علاوہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں 24 ہزار 700 کیوسک جبکہ چشمہ بیراج پر 2 لاکھ 51 ہزار 800 کیوسک پانی کی آمد درج کی گئی ہے۔
آبی ذخائر میں پانی کی سطح اور ذخیرے کی صورتحال مندرجہ ذیل ہے:
-
تربیلا ڈیم: پانی کی سطح 1550 فٹ، جبکہ مجموعی ذخیرہ 55 لاکھ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
-
منگلا ڈیم: پانی کی سطح 1218.25 فٹ، جبکہ مجموعی ذخیرہ 54 لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
-
چشمہ بیراج: پانی کی سطح 648.50 فٹ، جبکہ ذخیرہ 2 لاکھ 12 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
واپڈا حکام کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیـرہ 1 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی فوج کو ایران پر ممکنہ حملوں کے لیے تیار رہنے کا حکم
8 October 2026
افغانستان میں آزادی پسندوں کی کارروائیاں تیز، قندھار اور ہلمند میں طالبان نشانے پر
8 October 2026
ملک میں بجلی ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، نوٹیفکیشن جاری
8 October 2026
دوسرے ملازم میں نمونیا کی غیر مصدقہ اطلاع، روس نے طاعون کی وبا کا امکان مسترد کردیا
8 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کا سٹاف لیول معاہدہ طے
8 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج نہیں نالائق حکومت مسلط ہے: فیصل کریم کنڈی
8 October 2026
سائبیریا میں طاعون کے مشتبہ کیس کی مانیٹرنگ شروع، ہر خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں: امریکی CDC
8 October 2026
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026