LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ 8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی این ایف سی میں خیبرپختونخوا کو انسداد دہشتگردی کیلئے ڈیڑھ سوارب سے زائد ملے: عطا تارڑ بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا

Web Desk

27 August 2026

امریکی نیوز ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکا فی الحال ایران کے خلاف فوری نئے فوجی حملے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، بلکہ وہ نئی اقتصادی پابندیوں کے ذریعے تہران پر دباؤ بڑھانے کی پالیسی پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور بحری جہازوں کی آمدورفت شروع ہونے سے ایران پر دباؤ میں کمی آئی ہے، جبکہ واشنگٹن کی کوشش ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تیل عالمی منڈیوں تک پہنچایا جائے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بحری ناکہ بندی کے باعث ایران کی تیل کی برآمدات تقریباً رک چکی ہیں، اسی لیے فی الوقت واشنگٹن تہران سے مذاکرات کے بجائے اس پر معاشی اور سفارتی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی اختیار کیے ہوئے ہے۔