LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کا مفاد مقدم ہے: بابر اعظم

Web Desk

27 August 2026

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی بہتری کے لیے اگر کسی سینئر کھلاڑی کو بھی باہر بٹھانا پڑے تو اس میں کوئی برائی نہیں، پلیئنگ الیون کا انتخاب ہمیشہ حالات اور ٹیم کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ قومی کپتان نے تسلیم کیا کہ اچھی پارٹنرشپ کے بعد اچانک وکٹیں گرنا ایک خامی ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ میچ جیتنے کے لیے بیٹرز اور بولرز دونوں کو اپنی مساوی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ اپنی مکمل فٹنس کی تصدیق کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ لارڈز کی پچ پر گھاس موجود ہے اور حتمی الیون کا فیصلہ پچ کے جائزے کے بعد ہوگا، جبکہ قومی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ لارڈز کے تاریخی میدان پر مسلسل تیسری فتح حاصل کرکے سیریز 1-1 سے برابر کی جائے۔