LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ابوظہبی میں اے آئی ایوری تھنگ گلوبل 2026، پاکستان پویلین کا افتتاح بانی پی ٹی آئی کے کزن قاسم زمان کی 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش ایل این جی سپلائی پر خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے پاس لوگ نہیں، لانگ مارچ اٹک سے آگے نہیں جا سکتا: گورنر خیبرپختونخوا لاہور میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف بڑی کارروائی، 39 افراد گرفتار پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ملتوی

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات

Web Desk

27 August 2026

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے اپنی سفارتی مدت کی تکمیل کے موقع پر الوداعی ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم نے سعودی سفیر کو پاکستان میں ان کی سفارتی ذمہ داریاں کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور پاک-سعودی دوطرفہ تعلقات کے استحکام، معاشی تعاون اور برادرانہ روابط کو فروغ دینے کے لیے ان کی نمایاں خدمات کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔

سعودی سفیر نواف بن سعید نے اپنے دورِ سفارت کے دوران ملنے والے بھرپور تعاون پر وزیرِ اعظم اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ان کا قیام ایک انتہائی یادگار اور خوشگوار تجربہ رہا۔

انہوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مستقبل میں مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے حوالے سے اپنے ذاتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔