LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کیخلاف فوری نئے حملوں کا ارادہ نہیں: امریکی میڈیا امریکا کا چین سے منسلک بڑا سائبر حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک

Web Desk

27 August 2026

کراچی: وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کی بہتری کے لیے گیس سبسڈی کے موجودہ نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی اشد ضرورت ہے تاکہ تمام صارفین کے لیے منصفانہ اور یکساں نظام قائم کیا جا سکے۔

کراچی میں سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) کے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے ادارے کی کارکردگی، آپریشنل امور، اور مالی پائیداری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ایم ڈی ایس ایس جی سی ایل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گیس ڈسٹری بیوشن میں بہتری آئی ہے اور سسٹم کے غیر حساب شدہ گیس (UFG) کے نقصانات میں 57 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کے-الیکٹرک، صنعتی شعبے اور فرٹیلائزر پلانٹس کو بلا تعطل گیس فراہم کی جا رہی ہے جبکہ گھریلو صارفین کو دن میں تین اوقات گیس دی جا رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور گیس سرکلر ڈیٹ میں اضافے کو روک دیا گیا ہے۔ حکومت عالمی بینک کے تعاون سے گیس سیکٹر میں جامع اصلاحات پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت کمزور طبقات کو ٹارگٹڈ سماجی تحفظ کے ذریعے ریلیف دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے ایس ایس جی سی ایل بورڈ کو ریونیو ریکوری، گیس چوری کے خاتمے اور بلوچستان میں گیس کی فراہمی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی، تاکہ نظام کو مزید شفاف اور مالی طور پر پائیدار بنایا جا سکے۔