ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
Web Desk
27 August 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل اور تمام رکن ممالک کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ امریکا جنگی مقاصد میں ناکامی کے بعد اب ایران کے دیگر ممالک کے ساتھ جائز معاشی تعلقات منقطع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عباس عراقچی نے نشاندہی کی کہ یہ یکطرفہ پابندیاں شہریوں کی خوراک، ادویات، طبی آلات اور توانائی تک رسائی محدود کر کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ تہران نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان امریکی پابندیوں کو مسترد کریں اور واشنگٹن کو تیسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے سے روکیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026
سانحہ پمز ہسپتال: جاں بحق ہونے والے 14 بچے سپرد خاک، ہر آنکھ اشکبار
27 August 2026
پاکستان نے فلسطین میں پائیدار امن کیلئے اسرائیلی قبضے کا خاتمہ ناگزیر قرار دیدیا
27 August 2026
برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن 6 سالہ بعد برطانیہ واپس پہنچ گئے
27 August 2026
بچوں کو سوشل میڈیا کا عادی بنانے کا الزام، میٹا 16.7 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضا مند
27 August 2026