امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ
Web Desk
27 August 2026
اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترجمان نے سفارتی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 24 اگست کو ایران کا اہم دورہ کیا جس میں ایرانی قیادت سے کشیدگی کے خاتمے اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس سے قبل وزیر خارجہ نے بھی 14 اگست کو تہران کا دورہ کر کے مذاکرات کے ذریعے تنازعات کے حل پر زور دیا تھا۔
افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے ریاستی سطح پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اس کے لیے کابل کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام اور مؤثر اقدامات کے ٹھوس ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے کرانہ ہلز پر حملے کے مبینہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے اسٹریٹجک اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے بھارتی بیانات کو بالی ووڈ اسٹائل ڈرامہ کاری قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ 16 سے 18 ماہ کی تاخیر کے بعد اس طرح کے لغو دعوے کرنے کا کیا مقصد ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان نے ایک سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی چیئرمین شپ سنبھال لی ہے اور پاکستان 2027 میں ایس سی او اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کی جہاں وہ کرغزستان کی اعلیٰ قیادت سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے اہم دوطرفہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
7 October 2026
روسی لیب ورکر کی پراسرار موت، رابطے میں 4 افراد میں کورونا اور رائنو وائرس کی تصدیق
7 October 2026
عالمی امن کے لیے مکالمے اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا: یوسف رضا گیلانی
7 October 2026
اسرائیلی فوج ہائی الرٹ، حماس کے ممکنہ حملے پر غزہ کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی: کاٹز
7 October 2026
ملٹری اے آئی کے استعمال میں انسانی فیصلہ سازی اور کنٹرول یقینی بنایا جائے: شرمیلا فاروقی
7 October 2026
محمود اچکزئی نے اپوزیشن کو حکومت سے مذاکرات کیلئے ہدایات جاری کر دیں
7 October 2026
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
7 October 2026
وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو لانگ مارچ ختم کرکے مذاکرات کرنے کی پیشکش
7 October 2026