ایران کا ایک بار پھر حملوں سے متاثرہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے انکار
Web Desk
27 August 2026
تہران: ایرانی ایٹمی توانائی آرگنائزیشن (AEOI) کے سربراہ محمد اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے متاثر ہونے والی ایرانی جوہری تنصیبات کے معائنے کی اجازت اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک ان کے لیے نیا اور مخصوص پروٹوکول تیار نہیں کر لیا جاتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اسلامی نے واضح کیا کہ آئی اے ای اے (IAEA) غیر متاثرہ اور محفوظ مقامات پر اپنے معمول کے حفاظتی معائنے جاری رکھ سکتی ہے، لیکن حملوں کا نشانہ بننے والی حساس تنصیبات کے معاملے پر ایران اپنی پارلیمنٹ کے منظور کردہ قانون اور سلامتی کے خدشات پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ انہوں نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے نے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت تک نہیں کی، جس سے اس کی شفافیت، غیر جانبداری اور صلاحیت پر سنگین سوالات اٹھے ہیں۔ محمد اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ایجنسی کی جانب سے متاثرہ سائٹس تک رسائی کی کوششیں دراصل امریکا اور اسرائیل کی جانب سے حملوں کے نتائج اور نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ڈالے جانے والے سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی اے ای اے ایسی سیکیورٹی صورتحال میں معائنے کے طریقہ کار پر اپنا موقف اور پروٹوکول پہلے واضح کرے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں: دفتر خارجہ
27 August 2026
گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک
27 August 2026
ملکی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی تازہ ترین صورتحال: واپڈا نے اعداد و شمار جاری کر دیے
27 August 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید کی الوداعی ملاقات
27 August 2026
مریم نواز کا سنکیانگ میں معروف چینی ڈیری کمپنی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ
27 August 2026
ایران نے نئی امریکی پابندیوں کو ریاستی اور معاشی دہشت گردی قرار دے دیا
27 August 2026
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای زندہ مگر شدید زخمی ہیں: ٹرمپ
27 August 2026
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک
27 August 2026