LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کی بیماری کا دن منایا جا رہا ہے

Web Desk

12 November 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کی بیماری کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔
نمونیا کے مرض کی روک تھام اور اس کے مہلک اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے عالمی یوم نمونیا ہر سال 12 نومبر کو منایا جاتا ہے، نمونیا پھیپھڑوں کے انفیکشن کی ایک بیماری ہے جس کا وائرس بچوں اور بزرگوں سمیت کمزور مدافعت والے افراد کو اپنا شکار بناتا ہے، دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والے عوارض میں سانس کی نالی کا انفیکشن چوتھے نمبر پر ہے۔
نائجیریا اور بھارت کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جہاں نمونیا کے باعث سالانہ 92 ہزار بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں، نمونیا کی علامات میں تیز بخار، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد، گردن میں اکڑاؤ، بچے کا دودھ کم یا بالکل نہ پینا، چہرے کا نیلا پڑ جانا جیسی علامات شامل ہیں۔
نمونیا کے مریضوں کیلئے گوشت، مچھلی سمیت زیادہ پروٹین والی غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، مرض سے بچاؤ کیلئے بچوں کو پیدائش کے ڈیڑھ ماہ، اڑھائی ماہ اور ساڑھے 3 ماہ بعد نمونیا کے ٹیکے لگوانا ضروری ہے