کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری
Web Desk
22 October 2026
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے کراچی میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران معروف قومی و ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نام پر تیار کردہ ادویات کے 5 بیچز کو جعلی قرار دیتے ہوئے ریپڈ الرٹس جاری کر دیے ہیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کراچی کے مطابق معدے کے سیرپ ’میوکین‘، انفیکشنز کی اینٹی بائیوٹک ’آگمنٹین‘ اور ’ویلوسیف‘ کیپسول کے علاوہ اینٹی الرجک اسپرے ’نیزومٹ‘ اور پٹھوں کی سوزش کی دوا ’نوسپا فورٹ‘ کے جعلی بیچز کی مارکیٹ میں سپلائی ثابت ہوئی ہے، جن کے لیبارٹری نمونوں میں اصل خام مال سرے سے موجود ہی نہیں تھا۔ ڈریپ نے خبردار کیا ہے کہ ان غیر قانونی ادویات کا استعمال شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، اور اس ضمن میں تمام صوبائی ڈرگ حکام کو مارکیٹ سے ان متعلقہ بیچز کو فوری طور پر ضبط کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026
بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف
21 October 2026
یو اے ای: یکم نومبر سے اہم دوا پر پابندی کا فیصلہ
21 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
20 October 2026
کراچی میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں رواں سال متاثرین کی تعداد 7 ہوگئی
19 October 2026
حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا
19 October 2026
بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص سے علاج کے بہتر نتائج ممکن ہیں، مریم نواز
19 October 2026