ناشتہ کرنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
Web Desk
22 October 2026
ایک نئی امریکی طبی تحقیق کے نتائج نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ناشتہ واقعی دن کی اہم ترین اور بہترین غذا ہے، اور باقاعدگی سے ناشتہ کرنے والے افراد پرتناؤ صورتحال اور ذہنی تناؤ پر زیادہ بہتر انداز میں قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
امریکا کی بینگہمٹن یونیورسٹی کی تحقیق، جو ‘جرنل آف امریکن کالج ہیلتھ’ میں شائع ہوئی، میں 400 افراد کی غذائی عادات، نیند اور جسمانی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے مطابق ہفتے میں کم از کم 5 بار ناشتہ کرنے اور روزانہ 20 منٹ جسمانی سرگرمی میں حصہ لینے والے افراد میں “نفسیاتی لچک” (Psychological Resilience) بہتر ہوتی ہے، جس سے انہیں ذہنی تناؤ اور پریشانی سے جلدی بحال ہونے میں مدد ملتی ہے۔ اس کے برعکس، رات میں 6 گھنٹے سے کم نیند اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال ذہنی لچک اور صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
علاوہ ازیں، ٹیکساس یونیورسٹی کی جولائی 2026 میں پیش کی گئی ایک اور تحقیق میں پتہ چلا کہ جو افراد ناشتہ کرتے ہیں، وہ دن بھر میں فائبر، آئرن، زنک اور کولین جیسے صحت بخش اجزا زیادہ مقدار میں جزوِ بدن بناتے ہیں اور شکر و چکنائی والی غیر متوازن غذاؤں سے دور رہتے ہیں۔ بالخصوص ناشتے میں زیادہ پروٹین کا استعمال جسم کو دن بھر درکار ضروری غذائیت فراہم کرتا ہے اور مختلف دائمی بیماریوں کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
کراچی میں معروف برانڈز کی 5 جعلی ادویات پکڑی گئیں، ڈریپ کا الرٹ جاری
22 October 2026
سجاد علی کے بھائی وقار علی پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا
22 October 2026
تھرپارکر میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، سیکڑوں مریضوں کا معائنہ اور ادویہ کی فراہمی
21 October 2026
بلوچستان کے شہریوں کے لیے صحت سے متعلق بڑی سہولت متعارف
21 October 2026
یو اے ای: یکم نومبر سے اہم دوا پر پابندی کا فیصلہ
21 October 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہڈیوں کے امراض کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
20 October 2026
کراچی میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ، ملک بھر میں رواں سال متاثرین کی تعداد 7 ہوگئی
19 October 2026
حیدرآباد کا 38 سالہ شخص ریبیز کے باعث انتقال کرگیا
19 October 2026