26 نومبر 2024 احتجاج پر درج مقدمہ میں علیمہ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری
Web Desk
7 January 2026
انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی گئی۔ مقدمے کی سماعت اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ ملزمہ کی جانب سے وکیل فیصل ملک جبکہ سرکار کی طرف سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران پانچ ملزمان کے وکلاء نے دس گواہوں پر جرح مکمل کر لی، تاہم دیگر گواہان پر جرح آج نہ ہو سکی۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی اب تک 28 سماعتیں ہو چکی ہیں اور علیمہ خان کے طرزِ عمل کے باعث کیس مسلسل تاخیر کا شکار ہے، لہٰذا مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا جائے۔
عدالت میں علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر پراسیکیوشن نے اعتراض اٹھایا اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست کے ساتھ لاہور میں زیر سماعت مقدمات کی کاز لسٹ منسلک نہیں کی گئی۔ عدالت نے اعتراض منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق
30 July 2026
کراچی: کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی
29 July 2026
سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا
29 July 2026
کشمیر کےحالات کا حل پیپلزپارٹی کے پاس موجود ہے: بلاول بھٹو زرداری
29 July 2026
شہید اہلکاروں نے جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا: محسن نقوی
29 July 2026
اٹک سے 5 کروڑ تاوان کیلئے اغوا کی جانے والی لڑکی ہری پور سے بازیاب
29 July 2026
پاکستان کا کویت کی جانب سے 2023 کے دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کا خیرمقدم
29 July 2026
ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملہ:8 دہشتگرد جہنم واصل، ڈی ایس پی سمیت 7 اہلکار شہید
29 July 2026