LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے گا: فیلڈ مارشل گوادر میں تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے کی کوشش ناکام، 7 دہشتگرد ہلاک پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے

زہران ممدان، عوامی منشور سے نیویارک کے دل جیتنے والا میئر

Web Desk

5 November 2025

نیویارک جیسے مصروف، مہنگے اور متنوع شہر میں انتخابات ہمیشہ نظریات اور منشور کی جنگ ہوتے ہیں، مگر اس بار زہران ممدانی نے یہ جنگ عوامی مسائل کو محور بنا کر جیت لی۔ ان کی کامیابی صرف ایک انتخابی جیت نہیں، بلکہ عوامی فلاح، مساوات اور سماجی انصاف کے نظریے کی فتح بھی ہے۔

زہران ممدانی کی جیت میں ان کے انتخابی منشور کا بنیادی کردار رہا۔ انہوں نے نیویارک کے شہریوں کے روزمرہ کے حقیقی مسائل ، مہنگے کرائے، مہنگی ٹرانسپورٹ، چائلڈ کیئر کے اخراجات اور خوراک کی بڑھتی قیمتوں ، کو اپنی مہم کا مرکز بنایا۔

کرایوں پر کنٹرول ، متوسط طبقے کے لیے ریلیف

نیویارک میں کرایوں کا مسئلہ کئی دہائیوں سے شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ زہران ممدانی نے وعدہ کیا کہ وہ Rent-Stabilized گھروں کے کرائے منجمد کریں گے، جہاں اس وقت بیس لاکھ سے زائد شہری مقیم ہیں۔ ان کا یہ وعدہ خاص طور پر ان خاندانوں کے لیے امید کی کرن بن گیا جو ہر سال بڑھتے کرایوں سے پریشان تھے۔

مفت بس سروس اور ٹرانسپورٹ میں انقلاب

دنیا کے مصروف ترین شہر میں سفر کا خرچ عام شہریوں کے لیے بڑا بوجھ ہے۔ زہران نے اپنی مہم میں تیز ترین اور مفت بس سروس کا وعدہ کیا، جس نے لاکھوں ملازمین، طلبہ اور بزرگ شہریوں کے دل جیت لیے۔ یہ منصوبہ نیویارک کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک تاریخی تبدیلی لانے کا عندیہ دیتا ہے۔

چائلڈ کیئر سب کے لیے مفت

زہران ممدانی نے اعلان کیا کہ چھ ہفتے سے پانچ سال تک کے ہر بچے کے لیے چائلڈ کیئر مفت ہوگی۔ ساتھ ہی نرسری اور چائلڈ کیئر ورکرز کی تنخواہیں بھی بڑھانے کا وعدہ کیا تاکہ معیار برقرار رکھا جا سکے۔ یہ اقدام والدین خصوصاً ورکنگ ماؤں کے لیے بڑا ریلیف سمجھا جا رہا ہے۔

سستے کریانہ اسٹورز ، خوراک کی قیمتوں پر قابو

خوراک کی بڑھتی قیمتوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے زہران نے وعدہ کیا کہ شہر بھر میں سرکاری ملکیت کے سستے کریانہ اسٹورز قائم کیے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عام شہریوں کو بنیادی اشیائے خورونوش کم قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

منصفانہ ٹیکس پالیسی

ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے زہران نے ایک متوازن مالی حکمتِ عملی پیش کی۔ ان کا منصوبہ ہے کہ کارپوریشن ٹیکس کی شرح 11.5 فیصد تک بڑھائی جائے، جبکہ ایک ملین ڈالر سے زیادہ آمدنی والے افراد پر 2 فیصد فلیٹ ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اس پالیسی کا مقصد وسائل کی منصفانہ تقسیم اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی مالی معاونت ہے۔

زہران ممدانی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب کوئی رہنما عوامی مسائل کو اپنی ترجیح بناتا ہے، تو عوام دل سے اس کا ساتھ دیتے ہیں۔ نیویارک میں ان کی جیت نہ صرف ایک سیاسی کامیابی ہے بلکہ سماجی انصاف اور عوامی خدمت کے نظریے کی فتح بھی ہے ایک ایسا خواب جو اب حقیقت بنتا دکھائی دے رہا ہے