LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

’بیٹھے رہنے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے‘

Web Desk

4 July 2026

اگر آپ کا کام ایسا ہے جس میں آپ کو گھنٹوں ایک ہی جگہ بیٹھنا پڑتا ہے، تو اب محتاط ہو جائیے۔ معروف طبی جریدے “PLOS میڈیسن” میں شائع ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق، دن بھر میں بلاتعطل بیٹھنے کا ہر ایک اضافی گھنٹہ کینسر سے مرنے کے خطرے کو 9 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کے ماہرِ صحت فریڈرک ہو اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جاگتے ہوئے زیادہ دیر تک بیٹھنا، ٹیک لگانا یا لیٹے رہنا مجموعی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے ‘یو کے بائیو بینک’ کے 91 ہزار 292 شرکاء کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا، جنہوں نے سات دن تک اپنی جسمانی سرگرمیوں کو نوٹ کرنے والا مانیٹر پہنا اور بعد میں 12 سال سے زائد عرصے تک ان کی صحت پر نظر رکھی گئی۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ طویل عرصے تک مسلسل بیٹھے رہنے کا تعلق کینسر کی شرح میں اضافے اور خاص طور پر موٹاپے و ٹائپ 2 ذیابیطس سے جڑے کینسرز سے ہے۔ ان میں غذائی نالی، جگر، گردے، لبلبے، بڑی آنت (کولوریکٹل)، چھاتی اور تھائیرائیڈ کا کینسر شامل ہیں۔

تاہم، تحقیق میں ایک مثبت پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ اگر بیٹھنے کے وقت کو کم کر دیا جائے تو کینسر کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ اپنے طویل بیٹھنے کے وقت میں سے صرف ایک گھنٹہ کم کر کے ہلکی پھلکی جسمانی سرگرمی یا پیدل چلنے کو معمول بنا لے، تو کینسر سے موت کا خطرہ 12 فیصد تک کم ہو سکتا ہے۔

محققین نے یہ واضح بھی کیا ہے کہ چونکہ اس مطالعے میں شامل یو کے بائیو بینک کے رضاکار عام آبادی کے مقابلے میں پہلے ہی زیادہ صحت مند اور متحرک تھے، اس لیے اس کے نتائج کا اطلاق سو فیصد ہر آبادی پر نہیں کیا جا سکتا۔ علاوہ ازیں، اس بات کا ڈیٹا بھی موجود نہیں تھا کہ یہ بیٹھنا دفتر میں کام کے دوران تھا یا سفر کے وقت، تاہم ماہرین کا مشورہ ہے کہ ہر تھوڑی دیر بعد نشست سے اٹھنا صحت کے لیے ناگزیر ہے۔