امریکا کے بہترین شہروں کی رینکنگ 2026 جاری, نیویارک مسلسل دسویں سال پہلے نمبر پر برقرار، دوسرے نمبر پر لاس اینجلس اور شکاگو تیسرے نمبر پر
Web Desk
30 June 2026
دنیا میں شہروں کی برانڈنگ اور مارکیٹنگ کرنے والے معروف ادارے ‘ریزونینس کنسلٹنسی’ (Resonance Consultancy) نے سال 2026 کے لیے امریکا کے بہترین شہروں کی سالانہ رپورٹ اور رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس جامع ترین اسٹڈی میں امریکا کی تاریخ میں پہلی بار تمام 393 میٹروپولیٹن علاقوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جس میں نیویارک نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، نیویارک شہر نے تینوں اہم ترین ستونوں یعنی رہنے کی سہولیات (Livability)، سیاحتی و ثقافتی کشش (Lovability)، اور معاشی خوشحالی (Prosperity) میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ رینکنگ میں کیلیفورنیا کا شہر ‘لاس اینجلس’ دوسرے اور ‘شکاگو’ تیسرے نمبر پر رہا، جو ان شہروں کی معاشی اور ثقافتی گہرائی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ رینکنگ کے ٹاپ 10 شہروں میں میامی چوتھے، سان فرانسسکو پانچویں، سیئٹل چھٹے، لاس ویگاس ساتویں، ڈلاس آٹھویں، ہوسٹن نویں اور بوسٹن دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
ریزونینس کنسلٹنسی کے صدر اور سی ای او کرس فیئر کا کہنا ہے کہ امریکی شہروں کے درمیان رہائشیوں، سیاحوں، ٹیلنٹ اور سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے اب تک کا سب سے سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شہر اپنی مسابقتی پوزیشن کو سمجھنے میں ناکام رہیں گے، وہ دوسرے شہروں سے پیچھے رہ جائیں گے۔
رپورٹ میں امریکی شہروں کے حوالے سے 6 اہم ترین حقائق بھی سامنے لائے گئے ہیں. امریکا اس وقت تاریخ میں آبادی کے سب سے سست ترین اضافے کے دور سے گزر رہا ہے، جس کی وجہ سے شہروں کے لیے ہنرمند افراد (ٹیلنٹ) کا حصول مشکل ہو رہا ہے۔ امریکیوں کے رہنے، گھومنے یا کام کرنے کے لیے پسندیدہ شہروں کی تعداد 2024 میں 99 تھی جو اب بڑھ کر 115 ہو چکی ہے۔ معاشی ترقی اور ہجرت کا رجحان اب جنوبی اور پہاڑی مغربی ریاستوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے، جہاں فلوریڈا، ٹیکساس اور نیواڈا معاشی ترقی میں سب سے آگے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹاپ 100 شہروں میں سے 43 شہر ایسے ہیں جن کی کارکردگی ان کے عوامی تاثر سے کہیں بہتر ہے۔سیاحت اور رہائش کا گہرا تعلق: ڈیٹا سے یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ جن شہروں کو لوگ گھومنے پھرنے کے لیے سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں، مستقبل میں وہیں مستقل رہائش اختیار کرنے کو بھی ترجیح دیتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
نیتن یاہو کی ٹرمپ کو ایران کیخلاف ناکہ بندی اور معاشی دباؤ پر مبارکباد
11 September 2026
نائن الیون کے زخم آج بھی تازہ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی: ٹرمپ
11 September 2026
ایران زخمی جانور کی طرح آخری وقت میں ہے، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ
11 September 2026
بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اقدامات جاری رہیں گے: کور کمانڈر کوئٹہ
11 September 2026
آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول، ایران کیخلاف جنگ مکمل کرینگے: پیٹ ہیگسیتھ
11 September 2026
وزیراعظم بجلی کی لوڈشیڈنگ پر برہم، 2 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کا حکم
11 September 2026
ایرانی نائب صدر کا یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں پر اظہارِ مسرت
11 September 2026
سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی
11 September 2026