منہ پر چمگادڑ بیٹھنے سے 11 سالہ بچہ ہلاک
Web Desk
1 July 2026
کینیڈا کے شمالی صوبے اونٹاریو میں ایک انتہائی لرزہ خیز اور سبق آموز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چہرے پر چمگادڑ کے بیٹھنے سے 11 سالہ لڑکا ہائیڈروفوبیا (ریبیز/باؤلا پن) کا شکار ہو کر ہلاک ہو گیا۔ حیرت انگیز طور پر بچے کے جسم پر چمگادڑ کے کاٹنے یا کھرچنے کا کوئی ظاہری نشان نہیں ملا تھا۔
کینیڈین میڈیکل ایسوسی ایشن جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یہ کیس 1967ء کے بعد سے اونٹاریو میں مقامی طور پر منتقل ہونے والی ریبیز سے پہلی ہلاکت ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صبح کے وقت ایک چمگادڑ لڑکے کے چہرے (ناک) پر آ کر بیٹھ گئی تھی، جس پر لڑکے نے اسے ہاتھ سے جھٹک کر اڑا دیا اور اس کے والد نے چمگادڑ کو گھر سے باہر نکال دیا۔ چونکہ بچہ بظاہر بالکل ٹھیک لگ رہا تھا اور جسم پر کوئی زخم نہیں تھا، اس لیے والدین نے طبی امداد حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھا۔
واقعے کے تقریباً 19 دن بعد بچے کے چہرے پر اچانک بے حسی، الٹیاں اور شدید درد شروع ہو گیا اور اس کی حالت تیزی سے بگڑتی چلی گئی۔ بعد ازاں اس میں زبان کا لڑکھڑانا، تیز بخار، کچھ بھی نگلنے میں شدید دشواری، الجھن (Confusion) اور نظر کا دھوکا (Hallucinations) ہونے جیسی خطرناک علامات ظاہر ہوئیں۔ پیڈیاٹرک آئی سی یو (ICU) کے ڈاکٹروں نے ماضی میں چمگادڑ کے جسم سے چھونے اور ان اعصابی علامات کی بنیاد پر فوراً ریبیز کا شبہ ظاہر کیا، لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ہسپتال میں داخل ہونے کے 17ویں دن بعد وینٹی لیٹر ہٹائے جانے پر بچہ دم توڑ گیا۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ علامات شروع ہونے کے بعد ریبیز کا مرض تقریباً 100 فیصد جان لیوا ثابت ہوتا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس نوعیت کے مریضوں میں بچ جانے والے افراد کی تعداد 35 سے بھی کم ہے۔ شمالی امریکا میں ریبیز پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ چمگادڑیں ہیں، کیونکہ ان کے دانت اتنے باریک ہوتے ہیں کہ کاٹنے کا نشان نظر ہی نہیں آتا۔
ڈاکٹروں نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چمگادڑ کے ساتھ انسان کا کوئی بھی براہِ راست رابطہ، خواہ کاٹنے یا کھرچنے کا کوئی ظاہری نشان موجود نہ بھی ہو، پی ای پی (PEP – پوسٹ ایکسپوژر پروفیلیکسس) کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ ریبیز ویکسین کا ایک سلسلہ ہے جو علامات ظاہر ہونے سے پہلے دیا جائے تو انسان کی جان سو فیصد بچائی جا سکتی ہے۔ متاثرہ لڑکے کے خاندان نے دنیا بھر میں اس مرض سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے اس کیس کو عوامی سطح پر شیئر کرنے کی اجازت دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے والا بیگ تیار
20 September 2026
پائلٹ نے آسمان میں’مونا لیزا‘ بنا دی، 3 گھنٹے کی پرواز نے دنیا کو حیران کر دیا
19 September 2026
ایک صدی بعد چیتے کے نقش و نگار والی جنگلی بلی کی نئی نوع دریافت
19 September 2026
ننھی بچی کا دنیا کے تمام ڈزنی پارکس دیکھنے کا عالمی ریکارڈ قائم
19 September 2026
آوارہ کتوں کیخلاف ایکشن نہ لینےپر مظاہرین نے انتظامیہ کے دفتر میں کتے چھوڑ دیے
18 September 2026
جانی ڈیپ کا فرانس میں منفرد ٹھکانہ، مہنگا ترین گاؤں جو کبھی فروخت نہ ہوسکا
18 September 2026
کتابیں پڑھنے پر پیسے دینے والا ملک
17 September 2026
دنیا کا سب سے لمبا زندہ گھوڑا، برطانیہ کے ’ہیوگو‘ نے ریکارڈ قائم کر دیا
17 September 2026