نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری
Web Desk
23 October 2026
نیویارک میں 3 نومبر 2026ء کے مڈٹرم انتخابات کے لیے ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسی روز سے ارلی ووٹنگ (Early Voting) کا آغاز بھی ہو رہا ہے جو یکم نومبر تک جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں پاکستانی امریکی کمیونٹی سمیت تمام شہریوں کو انتخابی اور شہری نظام سے جوڑنے کے لیے غیر منافع بخش تنظیم All About USA نے “Lets Vote NYC” کے نام سے ایک جامع آن لائن ووٹر گائیڈ متعارف کرائی ہے۔
تنظیم کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو ووٹر رجسٹریشن، پولنگ مقامات، اہم تاریخوں اور ووٹر حقوق سے متعلق معلومات ایک ہی جگہ فراہم کرنا ہے تاکہ عوام باخبر انداز میں جمہوری عمل کا حصہ بن سکیں۔ یہ ووٹر آگاہی پروگرام مکمل طور پر غیر جانبدارانہ ہے اور کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔ All About USA کے شہری آگاہی پروگرام کا دائرہ کار صرف انتخابات تک محدود نہیں بلکہ اس کے ذریعے شہریوں کو سٹی کونسل، ریاستی و وفاقی حکومت کے اختیارات، عوامی سہولیات اور قانونی حقوق سے مستفید ہونے کے طریقوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔
تنظیم نے میڈیا اداروں اور سماجی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس آن لائن ووٹر گائیڈ کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں تاکہ تمام اہل ووٹرز رجسٹریشن کی آخری تاریخ سے قبل اپنے اندراج کو یقینی بنا سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز
23 October 2026
مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی
23 October 2026
پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم
23 October 2026
سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا
23 October 2026
پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
23 October 2026
طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی
23 October 2026
چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش
23 October 2026
شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا
23 October 2026