کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے
Web Desk
23 October 2026
کینیڈا اور ترکیہ نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو باضابطہ طور پر اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے، جس کا بنیادی مقصد تجارت، دفاع، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
کینیڈین وزیراعظم مارک کارنے کے ترکیہ کے پہلے دوطرفہ دورے کے موقع پر انقرہ میں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ اس اہم معاہدے پر اتفاق کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان ‘آزاد تجارتی معاہدے’ (Free Trade Agreement) کے باقاعدہ مذاکرات کا پہلا دور آئندہ ماہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔
یہ سفارتی و معاشی پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھاری محصولات (Tariffs) کی عائدگی کے خدشات اور کینیڈا کی خودمختاری کے حوالے سے بیانات کے بعد وزیراعظم مارک کارنے امریکہ پر معاشی انحصار کم کرنے اور دنیا بھر میں نئے تجارتی شراکت دار تلاش کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہیں۔ طے پانے والے اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے مابین دفاع، سلامتی، جوہری توانائی، اہم معدنیات اور مائع قدرتی گیس (LNG) سمیت دیگر اہم اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید
23 October 2026
سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف
23 October 2026
جماعت اسلامی کا آج ملک کے 150 شہروں میں بیک وقت احتجاج اور دھرنوں کا اعلان
23 October 2026
روس نے اسرائیل کے ماسکو پر یہود دشمن مہم میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیے
23 October 2026
یوکرین کیساتھ معاہدہ ممکن، روس کو میدان جنگ میں شکست نہیں دی جا سکتی: صدر پوتن
23 October 2026
دمام ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی
23 October 2026
پیوٹن کو انسان دوست قرار دینے پر زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف پر تنقید
23 October 2026
یمنی فوج کے 780 فضائی اور فوجی حملے، 512 حوثی باغی ہلاک اور زخمی
22 October 2026