LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز مشہور گیم سٹک رن کے بانی مینوئل اوٹو نے لائیو سٹریم کے دوران خودکشی کر لی پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا بند، سمگلنگ روکنے کیلئے کڑی نگرانی کا حکم سعودی عرب پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام، دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کر دیا پاکستان اور کینیڈا کے طبی اداروں میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط طبی معائنے کے بعد نواز شریف وطن واپس، جاتی امراء روانگی چین میں زلزلے سے سینکڑوں مکان منہدم، 16 افراد ہلاک، پاکستان کی مدد کی پیشکش شوہر نے فٹبال میچ دیکھنے کی خاطر بیوی کو کرسی سے باندھ دیا بلوچستان کے شہر دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں 5.1 شدت کا زلزلہ امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا نیویارک انتخابات: ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 اکتوبر، All About USA کی جانب سے رہنما ووٹر گائیڈ جاری نیویارک میں سینٹرل پارک کی تاریخی بگھیوں پر پابندی کا بل منظور، 2028 میں صنعت کا خاتمہ ہوگا کینیڈا اور ترکیہ میں دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا معاہدہ طے غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں اور فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی شہید سعودی معیشت پر حوثیوں کے حملوں کے اثرات فی الحال محدود ہیں، آئی ایم ایف

امریکی صدر ٹرمپ نے جلد ہی ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کا اشارہ دے دیا

Web Desk

23 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ امریکہ جلد ہی ایران کے خلاف مزید عسکری کارروائی کر سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کی عسکری صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور ممکن ہے کہ بہت جلد مزید کارروائیاں بھی کی جائیں۔

امریکی مڈٹرم (وسط مدتی) انتخابات کے دوران ووٹرز پر جنگی اقدامات کے اثرات سے متعلق سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ووٹرز کا ایک طبقہ ان کے اقدامات کو پسند کر رہا ہے کیونکہ وہ وہ سخت فیصلے کر رہے ہیں جو سابق امریکی صدور کو کرنے چاہیے تھے۔ تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ جنگی پالیسیوں کی ایک بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے لیکن امریکہ کسی صورت ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ تہران مڈٹرم انتخابات سے قبل تیل کی عالمی قیمتوں کو مصنوعی طور پر بڑھانے کے لیے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے جھوٹے ڈرامے رچا رہا ہے۔

دوسری جانب امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق امریکہ اور اسرائیل نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے فوراً بعد ایران پر ایک نئے اور منظم حملے کا مشترکہ منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ ان رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے ممکنہ اہداف کی مشقیں تیز کر دی ہیں، جن میں ایران کی توانائی کی تنصیبات، ایٹمی مراکزی عمارتیں، اور میزائل و ڈرون ذخائر شامل ہیں۔