دانتوں میں کیڑا روکنے کا آسان علاج دریافت
Web Desk
1 August 2026
سائنس دانوں نے دانتوں کے علاج کی دنیا میں ایک انقلابی اور آسان طریقہ دریافت کر لیا ہے، جس کے تحت بغیر کسی ڈرلنگ یا انجیکشن کے محض چند سیکنڈز کے اندر دانتوں کو کیڑا لگنے سے روکا جا سکتا ہے۔
امریکا میں ہونے والی ایک بڑی اور جامع تحقیق کے مطابق ’سلور ڈائی امائن فلورائیڈ‘ (Silver Diamine Fluoride) نامی محلول نے بچوں کے دودھ کے دانتوں کی خرابی کو نصف سے زائد کیسز میں کامیابی سے روک دیا ہے۔ یہ محلول چھوٹے بچوں کو درد، شدید انفیکشنز اور مہنگی سرجری کے مراحل سے بچانے میں انتہائی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سلور ڈائی امائن فلورائیڈ، جسے مختصراً ‘SDF’ کہا جاتا ہے، روایتی علاج کے مقابلے میں ایک سستا، بے درد اور انتہائی آسان متبادل ہے۔ ڈینٹسٹ اس محلول کو ایک چھوٹے اسپنج نما آلے سے براہِ راست دانت کے متاثرہ حصے پر لگاتے ہیں، اور اس پورے عمل میں فی دانت صرف چند سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس علاج میں نہ تو ڈرلنگ کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی مریض کو کوئی درد کُش انجیکشن یا بے ہوشی کی دوا دی جاتی ہے۔
تحقیق میں واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ اس محلول کے استعمال سے دانت کا خراب یا متاثرہ حصہ مستقل طور پر سیاہ ہو جاتا ہے، تاہم یہ بچوں کو بالخصوص اور مریضوں کو بالعموم ان پیچیدگیوں سے بچاتا ہے جہاں اسپتال کے عام علاج میں ناکامی کے بعد انہیں مکمل بے ہوشی کی حالت میں تکلیف دہ سرجری کروانی پڑتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
غریب گھرانوں کے نوجوانوں میں کھانے کی بیماریاں زیادہ عام ہونے کا انکشاف!
13 September 2026
صحت کیلیے ہمارا 14 ماہ کا کام پچھلے 30 سالوں سے بہتر ہے، مصطفی کمال
13 September 2026
بہت گرم چائے سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
13 September 2026
بنگلہ دیش میں خسرے سے ایک ہزار سے زائد بچے ہلاک
12 September 2026
ہیپاٹائٹس سی کے مریض ایک کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز، اسلام آباد سے ملک گیر اسکریننگ پروگرام شروع
12 September 2026
روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
12 September 2026
بنوں میں 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
11 September 2026
ملک بھر کے 115 مخصوص اضلاع میں 21 تا 27 ستمبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا اعلان
11 September 2026