روزانہ ایک انڈے کا استعمال وزن بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے
Web Desk
12 September 2026
معروف طبی جریدے ‘جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن’ میں شائع ہونے والی ایک جدید تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ ایک انڈا کھانے کی عادت جسمانی وزن کو بڑھنے سے روکنے اور چربی گھٹانے میں انتہائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس تحقیق میں 18 سے 30 سال کی عمر کے 355 افراد کو شامل کر کے ان کی غذائی عادات اور وزن کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق جو افراد ہفتے میں کم از کم 5 دن انڈے کا استعمال کرتے ہیں، ان کا وزن انڈے نہ کھانے والوں کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم اور جسمانی ساخت متوازن رہتی ہے۔
تحقیق میں یہ انکشاف بھی ہوا کہ انڈوں سے پرہیز کرنے والے افراد کی کمر اور پیٹ پھیلنے کا امکان دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے مطابق غذائی سوالناموں سے یہ بات واضح ہوئی کہ انڈوں میں اعلیٰ معیار کی پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو بھوک پر قابو پانے اور میٹابولزم کو فعال رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرینِ غذائیت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 5 بار انڈے کھانے کو اپنے معمول کا حصہ بنا کر جسمانی وزن کو قدرتی اور صحت مند سطح پر برقرار رکھنا انتہائی آسان ہو جاتا ہے
متعلقہ عنوانات
کافی پینے والوں میں جسمانی چربی کم ہونے کا امکان، نئی تحقیق میں اہم انکشاف
28 October 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کے استعمال سے غذائی اجزا کی کمی کا خدشہ
28 October 2026
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026