LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ

وزیراعظم کا عوام کیلئے خصوصی پٹرول ریلیف سکیم کا اعلان

Web Desk

13 September 2026

اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے ’خصوصی پٹرول ریلیف سکیم‘ کا باقاعدہ اجرا کر دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے اہم بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی مہنگائی کی وجہ سے عام شہریوں اور غریب طبقے پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو مکمل ادراک ہے، اور اس مشکل وقت میں حکومت اپنے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے اعلان کیا کہ اس خصوصی سکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیاں استعمال کرنے والے شہریوں کو پٹرول کی خرید پر 100 روپے فی لٹر کا بڑا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعظم کے مطابق، دو اور تین پہیوں والی تمام سواریوں (موٹر سائیکلوں اور رکشوں) کو ماہانہ 20 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر سبسڈائزڈ ریلیف ملے گا، جبکہ 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔

سکیم کے نفاذ کا وقت بتاتے ہوئے شہباز شریف نے واضح کیا کہ اسلام آباد کی حدود میں اس کا باقاعدہ اطلاق آئندہ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے ہو جائے گا، جبکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں اس کا اطلاق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سے کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی ریلیف سکیم کے لیے شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے اور جلد ہی آگاہی مہم کے ذریعے عوام کو رجسٹریشن کے آسان طریقہ کار کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ڈیٹا کی فراہمی اور رجسٹریشن میں تعاون پر تمام صوبائی حکومتوں کا شکریہ بھی ادا کیا