LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے: رانا ثناءاللہ سعودیہ سے جنگ نہیں، امریکا میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے: مسعود پزشکیان ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے، مریم نواز شریف افغانستان میں داعش خراسان اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے: روس کا انتباہ نیویارک میں محبوس وینزویلا کے سابق صدر کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک کا خدشہ سلامتی کونسل دہشت گردی کے خلاف موجودہ نظام سے خامیاں دور کرے: پاکستان انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ

پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

Web Desk

13 September 2026

اسلام آباد: امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ ایک مخصوص مافیائی سسٹم کے تحت چند افراد کو نفع پہنچانے کے لیے عوام پر یہ بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام عوام نے اس ظالمانہ پٹرولیم لیوی کو ’بھتا ٹیکس‘ قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف 20 ستمبر کو ملک بھر سے عوام اسلام آباد کی جانب مارچ کریں گے اور چاروں اطراف سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک میں جماعت اسلامی کا احتجاجی تحرک پوری قوت کے ساتھ جاری ہے اور 36 اہم شہروں میں دھرنے دیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ آج تیمرگرہ کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ایک بہت بڑا احتجاجی دھرنا منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف عوام کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ جماعت اسلامی کے دھرنوں میں شہریوں کی شرکت اور تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔