LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
صوبوں کی تقسیم سے انتظامی یونٹس یا بلدیاتی انتخابات کا معاملہ نکل سکتا ہے: رانا ثناءاللہ سعودیہ سے جنگ نہیں، امریکا میں ہمت ہے تو ایرانی فوج کا سامنا کرے: مسعود پزشکیان ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار پٹرولیم لیوی کا پٹرول کی قیمت سے کوئی تعلق نہیں: حافظ نعیم الرحمٰن سندھ طاس معاہدے پر عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی کامیابی ہے: چینی اخبار حادثات اور ہنگامی حالات میں بروقت ابتدائی طبی امداد ناگزیر ہے، مریم نواز شریف افغانستان میں داعش خراسان اب بھی سنگین سیکیورٹی خطرہ ہے: روس کا انتباہ نیویارک میں محبوس وینزویلا کے سابق صدر کی اہلیہ کو ہارٹ اٹیک کا خدشہ سلامتی کونسل دہشت گردی کے خلاف موجودہ نظام سے خامیاں دور کرے: پاکستان انڈونیشیا میں بحری جہاز خراب موسم کی لپیٹ میں آ گیا، 102 مسافر بچا لیے گئے، 140 تاحال لاپتا ایران کی امریکہ کو 7 شرائط پیش، مطالبات کی منظوری تک آبنائے ہرمز بند رکھنے کا فیصلہ ناکہ بندی کے دوران 60 روز میں 100 تجارتی بحری جہاز واپس بھیجے، سینٹ کام سعودی و برطانوی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو سعودی شہر جازان پر حوثیوں کا حملہ: عمارتیں اور گاڑیاں نشانہ، 2 افراد زخمی حوثیوں کا یمن پر 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کی جانب سے 129 فضائی حملوں کا دعویٰ

ملائیشین وزیراعظم کا پاکستان پر دہشت گردی کا الزام ماننے سے صاف انکار

Web Desk

13 September 2026

نئی دہلی: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران پاکستان پر بغیر ثبوت کے ریاستی دہشت گردی کا الزام لگانے کی بھارتی صحافی کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا اور کسی بھی ایسے بیانیے کو تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

برکس (BRICS) اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں بھارت میں موجود ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم سے انٹرویو کے دوران بھارتی اینکر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو نشانہ بنانے اور اس پر ریاستی دہشت گردی کا لیبل چسپاں کرنے کی کوشش کی۔ تاہم، انور ابراہیم نے انتہائی محتاط اور سفارتی انداز اپنائے بغیر دوٹوک موقف اختیار کیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے واضح کیا کہ بطور وزیراعظم وہ صرف ان مصدقہ حقائق اور رپورٹس پر بات کر سکتے ہیں جو ان کے اپنے ملک کے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کے انٹیلی جنس اداروں اور متعلقہ حکام نے آج تک ایسی کوئی رپورٹ پیش نہیں کی جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ پاکستان بھارت میں کسی قسم کی ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔

اس انٹرویو کے دوران ملائیشین وزیراعظم نے فلسطین پر اسرائیلی ناجائز قبضے اور غاصبانہ کارروائیوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام پر جاری اسرائیلی بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔